مہنگائی بڑھنے کی رفتار نے تیز رفتاری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،آٹھ ماہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی



کراچی(این این آئی)ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تو کم ہو گئی لیکن مہنگائی بڑھنے کی رفتار نے تیز رفتاری کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،آٹھ ماہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 12.09 فیصد رہی، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر مڈل کلاس ہو رہی ہے جس کے لیے مہنگائی کی اوسط شرح 16.5فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز ، چینی، گھی، چاول، چکن، گوشت، دودھ، دیہی، چائے اور دالوں سمیت 27 اشیا کی قیمت میں 17 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ایل پی جی اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 49 اشیا گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 89 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں جبکہ صرف دو اشیا کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved