’’پا کستانی عوام کیلئے بڑی خبر‘‘ دنیا کی سب سے بڑی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی



اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ پاکستان حکام کے ساتھ کہ سب سے پہلی ایل این جی گیس کی شپمنٹ کے حوالے سے بات چیت کر رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس برائے انرجی ریفارمز کے سربراہ ندیم بابر نے غیر ملکی خبر

رساں ادارے ” رائٹرز “ کو بتایا کہ سعودی عرب کا وفد جمعرات کے روز پاکستان پہنچا جو کہ ایل این جی کی سپلائی پر مشاورت کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آرامکو کا وفد ایل این جی کی فروخت پر بات چیت کر رہا ہے دراصل وہ اس کاروبار میں داخل ہو رہے ہیں ،آرامکو ایل این جی کی تجارت کا آپریشن شروع کرنے جا رہاہے اور ہم اس کے ہر پہلو پر مشاورت کررہے ہیں جن میں مقدار اور شرائط سمیت دیگر معاملات شامل ہیں ۔آرامکو کی فی الحال ایل این جی کی پیدوار نہیں کر رہاہے اور اس طرح کی کوئی بھی فروخت اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے ۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے فروری میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد ہے کہ 2030 سے قبل تین بلین کیوبک فٹ گیس ایل این جی ٹینکرز اور پائپ لائنز کے ذریعے برآمد کرے ۔ چیف ایگزیکٹو آف پاکستان ایل این جی نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی ایل این جی کی طلب اگلے تین سے پانچ سالوں کے درمیان تین گنا بڑھ جائے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved