’’اب پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کر یگا ‘‘ پاکستان میں بڑے پیمانے پر خام تیل کی تیاری ۔۔۔۔



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ پاکستان حکام کے ساتھ کہ سب سے پہلی ایل این جی گیس کی شپمنٹ کے حوالے سے بات چیت کر رہاہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس برائے انرجی ریفارمز کے سربراہ ندیم بابر نے غیر ملکی خبر

رساں ادارے ” رائٹرز “ کو بتایا کہ سعودی عرب کا وفد جمعرات کے روز پاکستان پہنچا جو کہ ایل این جی کی سپلائی پر مشاورت کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آرامکو کا وفد ایل این جی کی فروخت پر بات چیت کر رہا ہے دراصل وہ اس کاروبار میں داخل ہو رہے ہیں ،آرامکو ایل این جی کی تجارت کا آپریشن شروع کرنے جا رہاہے اور ہم اس کے ہر پہلو پر مشاورت کررہے ہیں جن میں مقدار اور شرائط سمیت دیگر معاملات شامل ہیں ۔ آرامکو کی فی الحال ایل این جی کی پیدوار نہیں کر رہاہے اور اس طرح کی کوئی بھی فروخت اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے ۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے فروری میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد ہے کہ 2030 سے قبل تین بلین کیوبک فٹ گیس ایل این جی ٹینکرز اور پائپ لائنز کے ذریعے برآمد کرے ۔ چیف ایگزیکٹو آف پاکستان ایل این جی نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی ایل این جی کی طلب اگلے تین سے پانچ سالوں کے درمیان تین گنا بڑھ جائے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved