ڈالر کی اونچی اُڑان۔۔۔ حکومت نے انوکھا منصوبہ بنا لیا جانتے ہیں گردشی قرضے اتارنے کے لیے حکومت نے کیاچیز گروی رکھوادی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) گذشتہ کاروبارہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا۔ قرضوں کا حجم بڑھنے پر حکومت کو کئی اقدامات کرنا ہوں گے۔ حکومت کو توانائی کے شعبے کے 1300 ارب روپے کے گردشی قرضے اُتارنے کے لیے اثاثے بھی گروی رکھنے پڑ گئے ہیں۔ بھاری قرض اُتارنے کے لیے

کمرشل بینکوں سے مزید قرضے لئے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے ملک کے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے تحت بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کے اثاثے گروی رکھ کر 200 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق کمرشل بینکوں سے ڈسکوز اور جنیکوز کے اثاثوں کے بدلے 100 سے 200 ارب روپے تک حاصل کئے جائیں گے جن سے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔حکومت نے بینکوں سے 36 ارب روپے کا انتظام بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کا سرکلر ڈیٹ 1300 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔ایک ہی ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے

کا اضافہ ہوا۔ ہفتے کے اختتام پر سعودی ریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 177.85 روپے کا ہو گیا۔جبکہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved