ڈالر 148روپے کا ہوگیا، آنے والے دنوں میں قیمت کہاں تک پہنچنے والی ہے؟ خبر دار کردیا گیا



کراچی،اسلام آباد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے

تک پہنچ گئی جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 146 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا تھا۔لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 144 روپے تک آگئی تھی۔دوسری جانب ڈالر بحران سے ایک دن میں مافیا کو 50 ارب روپے کی کمائی ہوئی ہے ۔دو اداروں کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی رقم کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ اس میں سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر مافیا ملوث ہےاور کئی بینکرز اور بڑے بزنس ٹائیکون بھی اس مافیا کا حصہ ہے۔ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پہلے 6 بزنس ٹائیکون ،2

بڑے لینڈ مافیاز اور ایک سابقہ حکومت کا چہیتا گروہ جو اس حکومت کے وزراء کے بھی قریب ہے، نے مارکیٹ سے نہ صرف ڈالر اٹھوایابلکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے پلاننگ کے تحت مختلف اسٹاک ایکسچینج میں پراپیگنڈا کیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی۔مارکیٹ سے اچانک ڈالر اٹھوا کر از خود ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیااور اس سے مافیا کو ایک دن میں 50 ارب سے زائد کا فائدہ ہوا،اس مافیا نے اب پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 200روپے تک جائے گا۔یہ افواہ پھیلا کر ڈالر کو مہگنے داموں فروخت کر کے مزید پیسہ کمایا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved