ڈالر 150سے 160روپے پر جا کر رکے گا



لاہور (نیوزڈیسک) : معروف صحافی نجم سیٹھی نے ڈالر 160 روپے تک مہنگا ہونے کی پیشگوئی کر دی ہیں۔ڈالر کی بڑھتی قیمت پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ جب بھی ڈالر کا ریٹ بڑھنے لگتا تھا تو اسٹیٹ بینک اپنے پاس موجود ڈالرز کو بیچتا تھا تاکہ ڈالر کا ریٹ گر جائے اور مارکیٹ میں سپلائی بڑھ جائے۔ لیکن آئی ایم

ایف پروگرام کے بعد اسٹیٹ بینک پر پابندی لگ گئی ہے۔اور اب ڈالر کا ریٹ بڑھے گا کبھی گرے گا۔آئی ایم ایف کے بیان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مداخلت نہیں ہو گی۔اور لوگوں اس متعلق جو پیشگوئیاں کر رہے ہیں اس کے مطابق ڈالر 150سے 160روپے پر جا کر رکے گا،حکومت بھی ابھی ڈالر کا ریٹ بڑھنے دے گی کیونکہ آئی ایف کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ خیال رہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے تک پہنچ گئی جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے

کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافے کے بعد ریکارڈ 146 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔آئی ایم ایف کی ہدایت پر ایکسچینج ریٹ کو فری کرنے کی خبروں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوگیا تھا۔لوگوں کے بڑے پیمانے پر خریداری کرنے کی وجہ سے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر 144 روپے تک آگئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved