ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی



کراچی: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 61پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 148 کا ہو گیا ہے۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 147 روپے ہو گئی ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سلسلہ جاری ہے تاہم معاشی تجزیہ نگاروں نے ڈالر کی قیمت کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔
معاشی تجزیہ نگار ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ الارمنگ صورتحال ہے۔جب کہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا۔معاشی ماہرین نے حکومت کو موجودہ صورتحال پر واضح پالیسی بنانے کا مشورہ دے دیا ہے،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر بے قابو ہو گیا ہے۔

جب کہ دوسری جانب حکومت نے ڈالر مہنگا بیچنے والی کمپنیوں نے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح اجلاس گذشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ای کیپ کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ مقررہ ریٹ سے زیادہ پر کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گی۔ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے ، اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے جبکہ قیمت فروخت 38 روپے 35 پیسے ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved