کیکڑا ون کنویں کی کھدائی مکمل،پاکستان کے سمندر سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے



کراچی: کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں کیکڑا 1کنویں کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد 5450میٹر کی گہرائی میں ہائڈروجاربن کی موجودگی سامنے آ گئی ہے۔ کھدائی کرنے والی کمپنی کی روپورٹ کے مطابق کیکڑا 1کنویں میں 5450میٹر کی گہرائی میں تیل و گیس کے ذخائر کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں اور ہائڈروکاربن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں جہاں سے چند دنوں نے میں ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ مل جائے گی۔
کراچی کے ساحل سے 230کلومیٹر دور سمندر میں کیکڑا 1کنویں کی کھدائی بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیکڑا ون کنویں میں 5450کلومیٹر کی گہرائی میں ہائڈروکاربن کی موجودگی پائی گئی ہے اور اس کے نمونے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
ایگزن موبل کمپنی نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 11جنوری 2019ء کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔

ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25 فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9 ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کے لیے 200 میٹر ذخیرے میں رسائی کے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اورگیس کی دریافت3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے، سمندر میں کیکڑا ویل سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں، کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تحقیق کرنے والے ادارے ریسٹیڈ انرجی کے اعلامیے کے مطابق پاکستانسے سمندر میں تیل اورگیس کی دریافت دنیا کی3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved