وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور



اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور، موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروایا جائے گا جس کی قیمت رون 92 پیٹرول کے مقابلے میں کئی روپے کم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم

معیاری پیٹرول متعارف کروانے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی کے پیش نظر موٹرسائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کے حق میں ہیں، تاکہ غریب عوام کو کسی حد تک ریلیف دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان 2 سال قبل عالمی ایندھن کے معیار پر پورا اترتے ہوئے 87 رون سے 92 رون پیٹرول پر منتقل ہوا تھا۔ پاکستان 3 دہائیاں قبل غیر معیاری 82 رون پیٹرول کا استعمال ترک کرچکا ہے۔ ریسرچ اوکٹین نمبر(رون ) ایندھن کے معیار کا پیمانہ ہے اور عام طور پر زیادہ رون والا ایندھن ہی صاف اور بہتر معیار کا مانا جاتا ہے۔ تاہم اس

حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کم معیار کا 82 رون پیٹرول گاڑیوں کیلئے تو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، تاہم موٹرسائیکلوں کیلئے یہ بہت زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔ اسی لیے اب ملک میں موٹرسائیکلوں کیلئے کم قیمت رون 82 پیٹرول دوبارہ متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز کے اندر اندر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved