اب گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی پٹرول پمپ پر ادا ہوں گے ؟



راولپنڈی(ویب ڈیسک )شہری جس قدر پٹرول(فیول) کا استعمال کرینگے اسی قدر ان کوٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اورشہریوں کو اس ٹیکس کی ادائیگی پٹرول پمپ پر ہی پٹرول ڈلواتے وقت کرنا ہو گی۔ روزنامہ جنگ کے ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں بظاہر اضافہ کرنے کی بجائے ان کے چلنے سے مشروط کی جا رہی ہے

اس سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں پنجاب حکومت کو موجودہ ٹوکن ٹیکس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ٹیکس ملنے کا امکان ہے،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اس حوالے سے تجاویز تیار کر کے صوبائی اور وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق اس نئے اقدام سے جہاں زیادہ گاڑی چلانے والوں کو زیادہ ٹوکن ٹیکس دینا پڑے گا وہاں گاڑی کے کم استعمال پر ٹوکن ٹیکس کم ادا کرنا پڑے گا،اس کیلئے پٹرول ڈلواتے وقت ہی شہریوں کو فی لٹر پٹرول پر تجویز کردہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved