عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی



اسلام آباد (نیوزڈیسک) : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ دو ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل 11 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا تھا۔ 31 مئی کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے26 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ جس کے بعد یکم جون سے پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 112روپے68 پیسے ہو گئی۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیا68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 112روپے68 پیسےفی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی ٹیکس میں کمی کر دی تھی۔ہائی اسپیڈڈیزل پرجی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سےکم کرکے13 فیصد، جبکہ پٹرول پرجی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سےبڑھا کر 13 فیصد کر دی گئی تھی۔ جبکہ مٹی کے تیل

اورلائٹ ڈیزل آئل پرجی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، یہ امکان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں ظاہر کیا گیا جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved