انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا



کراچی (نیوزڈیسک) : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر مزید مہنگا ہو کر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح 153 روپے پر جا پہنچا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر نئی بلند

ترین سطح 153 روپے پر جا پہنچا۔قبل ازیں آج صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، جس کے بعد ڈالر 152 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ تاہم اب یہ اضافہ مجموعی طور پر ایک روپیہ 44 پیسے ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ چار روز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر چار روز میں 148.87 سے بڑھ کر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے سات روز تک مسلسل تعطیلات اور مارکیٹ بند ہونے سے حکومت پر نہ صرف ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا بلکہ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار بندش کی وجہ سے مجموعی طور پر سات روز کے بعد بینکوں میں لین دین کا آغاز ہوا تو ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی طلب و رسد میں فرق نظر آیا جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں عارضی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اُڑان اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے والا ہے۔ جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ ڈالر

کی بڑھتی ہوئی قیمت سے ہونے والی مہنگائی کا سارا ملبہ ہمارے اوپر آ جاتا ہے۔ حکومت کو چاہئیے کہ پیسے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو مزید مہنگائی کا بوجھ نہ اُٹھانا پڑے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved