انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 2پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کا مزیداضافہ



کراچی(نیوزڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 2پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کا مزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی

قدرمیں2پیسی کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 134.00روپے سے گھٹ کر133.98روپے اورقیمت فروخت 134.10روپے سے گھٹ کر134.08روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیںمزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.80روپے سے بڑھ کر134.00روپے اورقیمت فروخت134.30روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہوگئی۔ یوروکی قدرمیں70پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید150.30روپے سے بڑھ کر151.00روپی اورقیمت فروخت152.30روپے سے بڑھ کر153.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.50روپے سے بڑھ کر173.00روپے اورقیمت فروخت174.50روپی سے بڑھ کر175.00روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے کااضافہ قیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میںبھی10پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب

سعودی ریال کی قیمت خرید35.60روپے سے بڑھ کر35.70روپی اورقیمت فروخت36.20روپی پرمستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.50روپی سے بڑھ کر36.60روپے اورقیمت فروخت37.10روپی پر مستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے اور قیمت فروخت20.20روپے پرمستحکم رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved