”خبردار ،اگر کہیں رات کو کالا کتا نظر آجائے تو یہ کام لازمی کریں “ جنات کے بارے میں ایسی بات کہ سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجائیں



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میں نے ایک دن سوشل میدیا پر ایک پوسٹ پڑی کہ کالا کتا دراصل بگڑا ہوا جنّ ہوتا ہے جو انسانوں کو تنگ کرتا ہے اس لئے کالے کتوں کو ماردینا چاہئے ۔رات کے وقت جب کوئی کالا کتا نظر آئے تو فوری آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونک لینا چاہئے تاکہ اسکی خباثت سے بچا جاسکے ۔پوسٹ میں جو حوالے دئے اس سے

مجھے تجسس ہوا کہدیکھنا چاہئے کیا واقعی ایسی بات درست ہے تو مجھے اپنی لائبریری میں جنات کی حقیقتوں پر لکھی گئی قدیمی کتاب مل گئی ۔یہ علامہ قاضی بدرالدین شیلی حنفی محدث کی کتاب ہے جس میں کئی احادیث کا ذکر دیکر کتوں کے بارے بتایا گیا ہے ۔آپ کی معلومات کے لئے اس کتاب میں سے کچھ روایات نقل کررہا ہوں ۔ کتاب میں لکھا ہے کہ حضرت بشرؒ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ کو بصرہ میں منبر پر یہ کہتے سنا ہے کہ کتے بھی جنات میں سے ہوتے ہیں مگر وہ کمزور قسم کے جنات ہوتے ہیں۔ پس اگر کھانا کھاتے وقت کسی کے پاس کتا آجائے یا تو اس کو بھی کھانا دے دے، ورنہ کھانے کو موخر کر دے۔ حضرت علیؓ نے اپنے دوستوںسے پوچھا کہ تم جانتے ہو کہ جنات کیسے ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نہیں آپ ؓنے فرمایا کہ شریر کتے جنات ہی ہوتے ہیں۔ایک اور روایت میں حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے ۔وہ فرماتے ہیں کہ کتے جنات میں سے ہوتے ہیں۔ اگر کھانا کھاتے وقت کوئی کتا آجائے تو اس کو ٹکڑا ڈال دو ان کا بھی جی ہوتا ہے۔حضرت ابو قلابہ حضور ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا اگر کتے ایک امت نہ ہوتی تو میں

تمام کتوں کو مار ڈالنے کا حکم کرتا۔ مجھے اندیشہ ہے کہمیں ایک امت کو ہلاک نہ کر دوں۔ البتہ ہر کالے کتے کو مار دو کیونکہ وہ جنات میں سے ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ آپﷺ نے فرمایا کہ کالے کتے کے نمازی کے سامنے سے گزر جانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ کالے اور سفید میں کیا فرق ہے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ ایک روایت میں آپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ کالا کتا شیطان ہوتا ہے اور شیاطین عموماً کالے کتے کی شکل میں آتے ہیں اور اس طرح کالی بلی بھی شیاطین سے ہوتی ہے کیونکہ سیاہی میں قوت شیطانی زیادہ اثر کرتی ہے اور اس میں حرارت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر کوئی یہ خیال کرے کہ حضور ﷺ نے کالے کتے کو شیطان قرار دیا حالانکہ وہ کتوںسے پیدا ہوتا ہے اور اسی طرح اونٹ کو بھی شیطان قرار دیا حالانکہ وہ اونٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کو حقیقتاً جن کہنا مراد نہیں بلکہ صرف شرارت میں تشبیہ دینا مقصود ہے کیونکہ کالا کتا زیادہ شریر ہوتا ہے اور اس سے نفع بھی کم ہوتا ہے اور اونٹ کو جنات سےتشبیہہ دینا اس سے مراد اس کی سختی ہے کہ وہ جنات کی طرح سخت اور شدید الانتقام

ہوتا ہے اور اس طرح کے استعمالات عرف میں خوب ہوتے ہیں۔ بعض آدمی کو بھی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ بڑا شیطان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved