’’ ایسے پیروں کو لٹکا دینا چاہیے، یہ سوسائٹی کو تباہ کر رہے ہیں۔۔۔‘‘ خادم رضوی اور پیر افضل قادری سے متعلق عدالت سے تہلکہ خیز خبر آگئی



لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس قاسم

علی خان نے ریمارکس دیئے کہ ایسے اشخاص کو کیوں گدیوں پر بٹھایا ہوا ہے، انہیں کیوں نہ پاگلوں کے ہسپتال منتقل کردیا جائے۔انہوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ جس کو چاہیں بغاوت لگا دیں اور جب چاہیں کہہ دیں کہ میرا دماغ ہل گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بینچ میں شامل دوسرے جج جسٹس اسجد جاوید نے ریمارکس دئیے کہ آج معافی نامے میں لفظ ”منسوب“لکھ دیا ہے جو الفاظ کے ساتھ ہیرا پھیری ہے۔پیر افضل قادری کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی قید کی وجہ سے مدرسے میں بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے جس پر جسٹس قاسم علی خان نے ریمارکس دئیے کہ کیا یہ لوگ تعلیم دیتے ہوں گے؟۔عدالت نے پیر افضل قادری کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سیدھا سادھا معافی نامہ عدالت میں جمع کروائیں یا میرٹ پر فیصلہ کرالیں۔جسٹس قاسم علی خان نئے ریمارکس دئیے کہ ایسے پیروں کو تو لٹکا دینا چاہیے، یہ تو سوسائٹی کو تباہ کر رہے ہیں۔اس کے بعد عدالت میں خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت پر دلائل شروع ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس قاسم علی خان نے ریمارکس دئیے کہ ایسا لگتا ہے کہ انسان محرومیوں کا شکار ہو، بدقسمتی ہے کہ ممبر و محراب ایسے لوگوں کے حوالے ہے۔جسٹس قاسم علی خان نے ریمارکس دئیے کہ تقریر میں جو حدیث لکھی وہ مجھے دکھا دیں کہاں لکھی ہے؟ جس پر خادم حسین رضوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ دعوی نہیں کر رہے کہ مذکورہ بیان خادم حسین



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved