ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے ! اس وقت کون سے شہر میں موجود ہیں ؟ شائقین کیلئے زبردست خبر

اگر آپ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مداح ہیں تو
آپ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کو تو جانتے ہی ہوں گے۔ انگین آلتان
کے پاکستانی مداحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ پاکستان آ چکے ہیں ،انگین آلتان کی لاہور ایئرپورٹ پر لی گئی ایک تصویر منظر عام پر دکھ رہی ہے۔ یہ تصویر پاکستان میں قائم ترک سفارت خانے کی جانب سے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی گئی۔جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ میں ہیرو کا کردار نبھانے والے انگین التان پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ارطغرل غازی ایک ترکش ڈرامہ ہے جو کہ تاریخ پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے اور آجکل ہر نوجوان ، بچہ ،بوڑھا اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھنے میں مصروف ہے واضح رہے کہ ارطغرل غازی کے اب تک پانچ سیزن آ چکے ہیں اور کئی نوجوانوں نے تو ارطغرل کے پورے پانچ سیزن دیکھ لئے ہیں، اور اب اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہیں ۔ارطغرل غازی ڈرامہ ترکوں کی تاریخ پر مبنی ہے اور پاکستان میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستا ن کے علاوہ دوسرے مسلم ممالک میں بھی انتہائی مقبول ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.