چھپکلی کو مارنے سے ثواب ملنا تو آپ نے بھی سنا ہوگا لیکن دراصل اسے کیوں مارنے کا اسلام میں حکم دیا گیا؟ وہ بات جو تمام مسلمانوں کو جان لینی چاہیے



چھپکلی کو مارنے کی صورت میں ثواب ملنے کی باتیں تو ہم سب بچپن سے ہی سنتے آئے ہیں لیکن اب اس کو مارنے کے پیچھے چھپی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ روزنامہ جنگ کے سنڈے میگزین میں محمود میاں نجمی نے لکھا کہ ’’حضرت اُمّ ِ شریکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے چھپکلی کے مارنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ یہ ابراہیم علیہ السّلام پر (جلنے

والی آگ کو)پھونک مار رہی تھی۔‘‘(بخاری،مسلم،ابنِ ماجہ)مسند احمد میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا’’چھپکلی کو مارو، کیوں کہ وہ ابراہیم علیہ السلام پر آگ کو پھونکیں مار رہی تھی۔‘‘راوی کہتے ہیں کہ پھر سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ان کو مارتی تھیں‘‘۔اسی طرح فتویٰ آن لائن میں محمد شبیر قادری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’ چھپکلی ایک موذی جانور ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار وہ کھانے میں اپنا لعاب یعنی تھوک ڈل دیتی ہے یا کھانا جوٹھا کر دیتی ہے جو کھانے میں زہریلے اثرات پیدا کرتا ہے جس سے انسانی موت بھی ہوسکتی ہے۔ جب اس سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اسکو مارنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انسانی جان کو اس کی ایذاء سے بچایا جا سکے۔ شریعت اسلامیہ کا اساسی قاعدہ ہے کہ ’الضرر یزال‘ (ضرر کو زائل کیا جائے)۔ چنانچہ اسی حکمت کے پیشِ نظر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اقتلوا الاسو دین فی الصلوة: الحیة و العقرب.سانپ اور بچھو کو نماز میں بھی قتل کر ڈالو.ابن ماجه، السنن، باب ماجاء فی قتل الحیة والعقرب فی الصلوة، 1: 89حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ

عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:(من قتل حیة فله سبع حسنات و من قتل وزغة فله حسنة.)جس نے سانپ مارا اس کے لئے سات نیکیاں ہیں اور جس نے چھپکلی کو مارا اس کے لئے ایک نیکی ہے۔مزیدپڑھیں:کرائسٹ چرچ کی مساجد میں خون کی ندیاں بہا دینے والے قاتلبرینٹن کو معاف کر دیا گیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved