سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت



ریاض(این این آئی)سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں۔ یہ کانیں مملکت کے مختلف علاقوں میں 6لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ الدرع العربی چٹانوں کی بیلٹ میں واقع ہیں۔الدرع العربی بیلٹ مملکت کے وسطی علاقے سے مغربی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ شمال سے جنوب تک چلی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ تبوک ، قصیم ، ریاض ، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔ مکہ ریجن میں الدویحی ، السوق ، الرجوم 1،الرجوم2، منصورہ اور مسری جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ،عسیر ریجن میں الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ،قصیم میں الصخیبرات،نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے میں کام آتا ہے۔ زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس ، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved