ہفتہ , جولائی 31 2021
صفحہ اول / کھانے / مزیدار نوابی پلاوء بنانے کا طریقہ

مزیدار نوابی پلاوء بنانے کا طریقہ

نوابی پلاو بنانا بہت ہی آسان ہے لیکن اس کے لئے برائے مہربانی ترکیب کو غور سے پڑھیں۔ یہ مزیدار نوابی پلاو تقریبا آدھے گھنٹے میں تیار ہو جائے گا اور دو سے چار لوگ اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اجزاء

  • چاول آدھا کلو
  • مٹن (بغیر ہڈی کے) آدھا کلو
  • پیاز 2 عدد
  • مٹر ایک کپ
  • سبز مرچیں 4 عدد
  • بادام 25 گرام
  • لہسن ادرک کا مکسچر 2 کھانے کے چمچ
  • دہی 250 گرام
  • انڈے 4 عدد
  • کیوڑا 2 چمچ
  • ثابت گرم مصالحہ حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ
  • کوکنگ آئل ایک چوتھائی کپ

بنانے کا طریقہ

ایک برتن لیکر اس میں آئل ڈالیں اور پھر اس میں پیاز کو فرائ کریں اور ساتھ ہی اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور ادرک لہسن کا مسچر ڈال دیں۔اب اسے کچھ وقت کے لئے پکنے دیں اور پھر اس میں مٹن کو چھوٹے چھوٹے ٹکرے دالیں۔
اب پھر سے اسے تھوڑی دیر اور پکنے کے لئے چھوڑ دیں اور اس کےبعد اس میں دہی، سبز مرچیں،نمک اور مٹر ڈال کر ہلکی آگ پر پکنے دیں۔
جب گوشت تھوڑا پک جائے تو اس میں ایک گلاس پانی چاول بادام اور پستہ ڈال دیں۔
اب جب چاول ابل جائیں تو اس میں 2 انڈے اور کیوڑا ڈال کر 8 سے 10 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
لیجئے آپکا مزیدار نوابی پلاو کھانے کے لئے تیار ہے۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.