دوران ورزش جسم سے خارج ہونے والاہارمون کس خطرناک بیماری سےبچاتاہے ؟جانیں



ریو ڈی جنیریو(ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ دنیا کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی اور اب ماہرین نے ورزش کی ایک اور زبردست اہمیت بیان کردی ہے کہ دورانِ کسرت جسم ایک ایسا ہارمون خارج کرتا ہے جو کئی دماغی بیماریوں کی جڑ بیماری الزائیمر کو لاحق ہونے سے روکتا ہے۔برازیل میں واقع فیڈرل یونیورسٹی آف ریو ڈی جنیرو سے وابستہ

فرنینا ڈی فیلِکا کے مطابق جب جب ہم باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو جسم ایک ہارمون ’آئریسن‘ کا افراز کرتا ہے جو پٹھوں کے عضلات سے خارج ہوکر خون میں شامل ہوتا رہتا ہے۔ ورزش کرنے والے مردوخواتین میں یہ ہارمون زیادہ جبکہ ورزش سے جی چرانے والوں میں کم پایا جاتا ہے۔ماہرین نے اس ہارمون کو چوہوں پر آزمانے کی کوشش کی تو حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔ جیسے ہی چوہوں میں آئریسن کی کمی کی گئی ان کی یادداشت متاثر ہوئی اور وہ سیکھنے اور سمجھنے میں بھی مشکلات محسوس کرنے لگے۔ اگلے مرحلےمیں ان کے اندر آئریسن کی مقدار بحال کی گئی تو چوہوں کی منفی کیفیت جاتی رہی۔ اگلے مرحلے میں ورزش کرنے والے چوہوں میں الزائیمر کی کیفیت پیدا کی گئی مگر آئریسن کے سگنل کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا اور نتیجے میں ان کے دماغ کو ورزش سے ہونے والے فائدے بھی غائب ہوگئے۔برطانیہ میں الزائیمر کی ماہر ڈاکٹر روزا سانچو نے کہا کہ خصوصاً عمر رسیدہ افراد میں جسمانی مشقت اور ورزش دماغ کو بہتر بناتی ہے اور اس تحقیق سے ورزش کے حیاتیاتی اثرات واضح ہوئے ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش آپ کو مستقبل میں کئی دماغی عارضوں سے بچاسکتی ہے اور اس کی وجہ یہی ہے

کہ الزائیمر کے مریضوں کو ایسی دوائیں دی جاتی ہیں جو جسم میں آئریسن کی پیداوار اور فراہمی بڑھاتی ہیں۔اگرچہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے تاہم انسانوں میں جسمانی ورزش اور دماغی فوائد کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں اور اسی بنا پر ماہرین ورزش کا مشورہ دے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved