ایک ایسی عادت جسے کوئی بھی پاکستانی چھوڑنانہیں چاہتا اس خاتون نے قابوپاکر136کلووزن کم کرلیا



2016 کے آغاز پر امریکی خاتون لیکسی ریڈ کا وزن 220 کلو گرام کے قریب تھا اور ان کی حالت کافی خراب تھی۔مگر صرف ایک عام عادت کو ترک کرنے سے ان کی زندگی بدل کر رہ گئی۔لیکسی ریڈ نے مختلف انسٹاگرام پوسٹس میں بتایا ‘ میں بچپن سے زیادہ وزن کی حامل تھیں مگر مجھے کبھی اپنا وزن زیادہ نہیں لگا اور ایک دور آیا جب میرا وزن 220
کلوگرام ہوگیا اور میں روزانہ کم از کم 6 ہزار کیلوریز جزو بدن بنارہی تھی، گھر میں کھانا پکانے کا تو میں نے کبھی تصور نہیں کیا بلکہ دن بھر میں باہر سے کئی بار فاسٹ فوڈ کھاتی، مجھے تلی ہوئی غذائیں پسند تھیں تو میری پلیٹ میں ہمیشہ چربی والا فاسٹ فوڈ ہوتا’۔انہوں نے بتایا کہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے ہر وقت میں فاسٹ فوڈ ہی استعمال کرتی جبکہ دن کے دیگر اوقات میں بسکٹ، سافٹ ڈرنکس اور ایسی ہی چیزوں سے دل بہلاتی۔مگر جب ان کا وزن 220 کلوگرام تک پہنچا تو جسمانی حالت خراب ہونے لگی اور انہوں نے جنوری 2016 میں خود کو بدلنے کا عزم کرتے ہوئے زندگی میں ایک تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ تبدیلی تھی فاسٹ فوڈ کو چھوڑ کر گھر میں پکے کھانوں کا استعمال جبکہ سافٹ ڈرنکس کو ترک کردینا۔انہوں نے ہفتے میں 5 دن ورزش کو بھی اپنا معمول بنایا اور کچھ عرصے بعد جم جانا بھی شروع کردیا۔انہیں کچھ عرصہ ضرور لگا مگر بہت جلد وہ اپنے نئے اور صحت مند طرز زندگی کی عادی ہوگئیں جبکہ موٹاپا بھی کم ہونے لگا۔انہوں نے ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے، دوپہر کے کھانے میں مچھلی اور سلاد جبکہ رات کو چکن سینڈوج اور شکرقندی کو
کھانا معمول بنایا جبکہ بے وقت بھوک کے لیے بادام کا سہارا لینے لگیں۔ان تمام تبدیلیوں سے وہ 2 سال میں 136 کلو گرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئیں مگر اب بھی انہیں لگتا ہے کہ اس میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی غذا اور ورزش کے ساتھ ساتھ چند چھوٹی چیزیں بھی اپنا رہی ہیں جیسے موبائل فون کمرے کے دوسرے کونے میں رکھنا،
تاکہ صبح اس کا الارم بند کرنے کے لیے اٹھ کر وہاں تک جانا پڑے۔تاہم وزن میں کمی کے بعد انہیں جلد لٹکنے کے مسئلے کا سامنا ہے اور وہ اسے سرجری کے ذریعے ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔لیکسی ریڈ کی موٹاپے سے نجات میں یہ کامیابی انہیں انسٹاگرام پر بھی اسٹار بنا چکی ہے جہاں ان کے فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

View this post on Instagram

GIVEAWAY TIME!! I AM SO EXCITED FOR 2019! As most of you know I joined my first game Jan 2016 and it helped me to lose 312lbs. Dietbet helped me personally change my life and now I want to help YOU. Last year we broke the dietbet record and in 2019 we are going to TRANSFORM. To celebrate I'm giving away 3 free entries into our next game! I'm also giving away an all inclusive week trip to @hiltonheadhealth & WAAAY more! To enter to win an entry: 1. Like this post & follow me 2. Tag 3 friends or people who inspire you below! . That's it! If you're unfamiliar with @dietbet it's a monthly weightloss challenge that I host. In 2019 if you play 4 games you will also be entered into our transformation challenge to win some big prizes! I joined my first one January 2016 and it helped me change MY LIFE and that's why I'm so excited to help YOU. This helped me kickstart my resolution and together as a tribe were taking our lives back! Bet $30 you can lose 4% of your weight in a month then if you do split the pot with the other winners. We also share tips/recipes, challenges, giveaways including the getaway, @fedupfam tees & more! Why not bet on yourself and get paid to get lean in 2019? See you there! Winner announced 1/5 by 4pm! Dietbet.com/fatgirlfedup or link in bio! #weightloss #weightlossjourney #fitfam #fit #obesetobeast #fattofit #fatgirlfedupsdietbet #dietbet #fitspo #fitspire #transform #transformation #muscle #fedupfam #diet #losingweight #contest #challenge #giveaway #healthy #healthyeating

A post shared by Alexis Reed AKA Lexi ❤ (@fatgirlfedup) on



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved