یہ سبزی آپ کے جسم میں کونسی تبدیلی رونما کرتی ہے ؟ ماہرین نے ناقابل یقین خوشخبری سنادی



اسلام آباد(نیو زڈیسک)سبز پتوں والی سبزیاں جگر کی خطرناک بیماری فیٹی لیور کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں تو دوسری طرف دل کے امراض کے لیے بھی سود مند ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ،سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جگر کی حفاظت کرتی ہے۔ ایک طرف نائٹریٹ دل کی بیماری کے لیے مفید ہے تو دوسری جانب جگر کی جملہ بیماریوں

سے بھی نجات دیتی ہے، سبز پتوں والی سبزیاں جن میں پالک، سلاد اور پھول گوبھی شامل ہے ان میں نائٹریٹ پایا جاتا ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں ۔ سویڈن میں واقع کیرولِنسکا انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے سبز پتے والی سبزیوں میں موجود نائٹریٹ کے بارے میں تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے جگر میں چربی بہت حد تک کم ہوسکتی ہے۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے چوہوں کے تین گروپس پر مختلف تجربات کیے، پہلے گروپ کو معمول کے مطابق خوراک دی گئی دوسرے گروپ کو صرف چکنائیوں سے بھری اور تیسرے گروپ کو چکنائیوں سے بھری خوراک کے ساتھ نائٹریٹ کے کیپسول دئیے گئے۔تحقیق سے ثابت ہوا کہ زیادہ چکنائی اور شوگر سے بھرپور غذائیں کھانے والے چوہوں کو نائٹریٹ دیا گیا تو ان کے جگر میں چربی کی مقدار کم ہونے لگ گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved