پیر , فروری 22 2021
صفحہ اول / صحت / ہر کھانے میں استعمال ہونے والی وہ کون سی عام چیز ہے جو کئی لوگوں کی موت کا سبب بنتی ہے؟ جانیں

ہر کھانے میں استعمال ہونے والی وہ کون سی عام چیز ہے جو کئی لوگوں کی موت کا سبب بنتی ہے؟ جانیں

ایک وقت تھا جب دل کا دورہ اور وقلب کے امراض درمیانی عمر یا بڑھاپے میں سامنے آتے تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ مرض نوجوان افراد میں بڑھتا دکھ رہا ہے۔

انسانی جسم میں دل ایک اہم ترین حصہ ہے جو پورے جسم میں خون کی سپلائی جاری رکھتا ہے۔

ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں مضر صحت غذاؤوں کے استعمال سے اس پر بوجھ کو لگاتار بڑھاتے رہتے ہیں حالانکہ یہ بات سب کو ہی معلوم ہے کہ زیادہ چکنائی والی غذا کی وجہ سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کے چلتے جسم میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال سرانجام دینے سے دشواری پیش آتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کی گئ تحقیق کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی بناتے وقت اس میں شامل کی جانے والی ٹرانس فیٹ یعنی جانوروں سے حاصل کی گئی چکنائی اور چربی اور مختلف سبزیاں انسانی صحت کے لیے بےحد خطرناک ہیں، جس سے امراض قلب سمیت کئی اور بیماریاں انسان کو لاحق ہوتی ہیں۔

یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ کونسی ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے دل کو تباہ کرنے کا باعث بنتی ہیں؟ اگر نہیں تو جان لیں۔

1- پیزا

پیزا ایک ایسی غذا ہے جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہوسکتی ہے مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اسے درست طریقے سے پکایا جائے مگر بازار میں دستیاب اکثر پیزا میں نمک، چربی اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ سب عناصر ملکر ہارٹ اٹیک کا باعث بنتے ہیں۔

2- فرنچ فرائیز

فرنچ فرائز سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں کوکنگ آئل میں بننے والے یہ چپس لذیذ تو بہت ہوتے ہیں مگر ان چپس میں چربی اور نمک کی مقدار بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے جو دل کے لیے نقصان کا سبب بنتی ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آی ہے کہ جو لوگ فرنچ فرائیز زیادہ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک یا دل کے امراص سے جلد موت کا خطرہ بھی اتنا ہی ہے۔

3- فرائیڈ چکن

فرنچ فرائیز کی طرح ہی فرائیڈ چکن کو بھی کوکنگ آئل میں تلائ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں کیلوریز، چربی اور نمک کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے، جن کے نقصانات آپ اوپر پڑھ چکے ہیں، میڈیکل کی فیلڈ میں کی گئی مختلف تحقیقات کی رپورٹس میں تلی ہوئی غذاﺅں کے باعث ذیابیطس ٹائپ ٹو، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض بڑھنے کی نشاندہی کی گئی ہے جو سب ہارٹ اٹیک یا دل کی دھڑکن بند کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

4- چپس

چپس بچوں کی پسندیدہ غذاؤوں میں سے ایک ہے اور بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بازار میں بیکری سے ملنے والی چپس یا کمپنیوں کے تیار کردہ لذیذچپس موٹاپے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ ان میں چربی کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے جبکہ ان میں نمک کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو امراض قلب کا سبب بنتی ہے۔

5- سرخ گوشت

ہم یہ نہیں کہ رہے کہ آپ گائے یا بکرے کا گوشت کھانا ہی بند کر دیں، مگر اس کا بہت زیادہ استعمال امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، جس کی اکلوتی وجہ اس میں چربی کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے جو کولیسٹرول کا اضافہ کرتا ہے، تو سرخ گوشت کے مزے ضرور لیں لیکن بہت زیادہ کھانے سے اجتناب کریں اور اس کے برعکس چربی سے پاک گوشت کھانے کو ترجیح دیں۔

About اردوباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.