کچھ کپ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں چائے پینا آپ کو سنگین بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر پہنچ کر آپ پہلا کام کیا کرتے ہیں ؟ اکثر افراد کو تو چائے یا کافی کی طلب ستانے لگتی ہے اور وہ ان گرم مشروبات کو نوش کرکے دن کا آغاز کرتے ہیں۔تاہم اگر ایسا کرتے ہیں تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ یہ کوئی زیادہ اچھی عادت نہیں۔یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا

گیا ہے کہ دفاتر میں موجود جو کپ یا مگ چائے اور کافی پینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان میں سے لگ بھگ 90 فیصد بیمار کردینے والے جراثیموں سے بھرے ہوتے ہیں اور بیس فیصد میں تو انسانی فضلہ بھی ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کپ یا مگ کو دھونے کے لیے استعمال ہونے والا اسفنج دفاتر میں بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور اس میں موجود جراثیم اور انسانی فضلے کے اجزاءبرتنوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ان کپوں میں ای کولی نامی جراثیم ہوسکتا ہے جو کہ ہیضے، قے، معدے میں درد اور بخار کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ دفاتر میں کچن کی ناقص صفائی اور مشروبات کی تیاری کا عمل مختلف امراض کو پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔محققین نے تو انتباہ کیا ہے کہ بدترین حالات میں گردے فیل ہونے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے تاہم اس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگ دفاتر میں اپنا کپ خود لے کر آئیں اور واپس بھی لے جائیں اور اسے اچھی طرح دھوئیں یا دفاتر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔تحقیقی ٹیم نے دفتری کپوں میں پانچ سو سے زائد جراثیم دریافت کیے جو کہ انسانی جلد، ناک، منہ اور انتڑیوں سے وہاں منتقل ہوئے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ڈیری، فوڈ اینڈ انوائرمنٹل سینی ٹیشن میں شائع ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved