کیا آپ بھی کیلشیئم کی گولیاں کھاتے ہیںتو آئندہ کھانے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ۔۔۔!!



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیلشیئم سپلیمنٹ کا بہت زیادہ استعمال کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سپلیمنٹس کی شکل میں ایک ہزار ملی گرام کیلشیئم کو جزو بدن بنانا کینسر سے موت کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق

ایسے افراد میں بھی اس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھتا ہے جو وٹامن ڈی کی کمی کا شکار نہیں ہوتے مگر پھر بھی کیلشیئم کی گولیاں کھاتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت زیادہ مقدار میں کیلشیئم کے استعمال اور منفی اثرات جیسے مخصوص اقسام کے کینسر کے خطرے میں تعلق موجود ہے۔دوسری جانب محققین نے دریافت کیا کہ غذائی شکل میں کیلشیئم کو جزو بدن بنانا کینسر کا خطرہ نہیں بڑھاتا بلکہ مناسب مقدار میں وٹامن اے، کے، میگنیشم اور زنک کو غذا کے ذریعے استعمال کرنا موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔محققین نے زور دیا کہ سپلیمنٹس کی بجائے غذاؤں کے ذریعے ان اجزا کو جزو بدن بنانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔اس سے قبل ماضی میں طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کیلشیئم سپلیمنٹس کا استعمال خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج سے اس خیال کو تقوی ملتی ہے کہ کیلشیئم سپلیمنٹ اس جز کے استعمال کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر غذاؤں کے ذریعے غذائی اجزا سے جسم کو جو فائدہ ہوتا ہے وہ سپلیمنٹس کے استعمال سے دیکھنے میں نہیں آتا۔اس تحقیق کے

دوران 20 سال سے زائد عمر کے 27 ہزار افراد میں غذائی سپلیمنٹ کے استعمال اور مختلف امراض سے اموات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ مقدار میں کیلشیئم سپلیمنٹس کا استعمال کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل اینالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved