خون کی کمی حیرت انگیز رفتار سے پوری کرنے والاجادوئی پھل



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آلو بخارا مشہور پھل ہے اسے پکانے اور سکھانے کے بعد بھی کھایا جاتا ہے۔ آلو بخارا کو انگریزی میں Pruneکہتے ہیں۔ یہ طبی اہمیت کا حامل پھل ہے۔ بخار اور بیماری کے بعد ذائقہ کو تبدیل کرنے کیلئے آلو بخاراکا استعمال عام ہوگیا ہے۔ مغربی ممالک میں اس کی ڈشزبنائی جاتی ہیں جو ذائقہ دار ہوتی ہیں برصغیرپاک و ہند میں اسے

زیادہ تر دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اس پھل میں چکنائی، پروٹین ، وٹامنس اے، بی، سی،کے اور ای پائے جاتے ہیں علاوہ ازیں کیلشیم ،آئرن ،پوٹاشیم ،سوڈیم اور میگنیشم بکثرت پائے جاتے ہیں۔ براون اور بلیک رنگ کے بیضوی شکل کا یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو ختم کرتا ہے۔ یہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بہتر ہے۔ یہ کولیسٹرال کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لئے بی پی کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔ رگوں اور ہڈیوں کے امراض میں مفید مانا گیا ہے۔ بدہضی، قبض کی شکایت میں آلو بخار اکا استعمال کرایا جاتا ہے جس کے حیرت انگریز نتائج برآمد ہوئے ہیں اس کا شربت گرمی دانوں سے نجات اور گرم موسم فرحت اور تازگی فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے اور یہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ہے۔ شوگر کے مریض بھی اسے ہچکچاہٹ کے بغیر کھا سکتے ہیں۔ آلو بخارے کا استعمال بالوں،جلد اور بینائی کیلئے بھی مفید ہے۔ گرمیوں میں آلو بخارے کا شربت نہ صرف تازہ دم

کرتا ہے بلکہ توانائی بھی پہنچاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکو مت کی طر ف سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بڑا اعلان ہو گیا
اب نئی مو ٹر سائیکل خریدنے والو ں کے یہ کام بھی لا زمی کر نا پڑے گا عدالت نے بڑا حکم جا ری کر دیا
تحریک انصاف حکو مت نے ایسا کام کر ڈالا کہ جو گزر ی ہو ئی کسی بھی حکو مت سو چا بھی نہیں ہو گا ، بڑی پا بندی لگا دی
30دسمبر سے کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ بالآخر نواز شریف نے بھی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ،تہلکہ خیز خبر آگئی
ثا قب نثا ر کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ نجی ٹی وی چینل نے شریف خاندان کو بڑی خبر سنا دی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved