5 ایسی غذائیں جو دواؤں کا کام کرتی ہیں

اس دنیا میں جتنی بھی بیماریاں ہیں چاہے وہ بخار ہو یا پیلیا، ہیپاٹائٹس ہو یا دل کے امراض ان تمام بیماریوں میں ہمارا جسم تھک جاتا ہے او ہم بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ اکثر اوقات آپ کو یہ بھی احساس ہوا ہوگا کہ بُخار کے بعد جسم میں کمزوری سی محسوس ہونے لگتی ہے اور ہم ایک سے دو دن تک تھکن سے چور رہتے ہیں۔ اسی طرح جب ہم بڑی بیماریوں جیسا کہ پیلیا / یرقان یا دیگر ایسی بیماریوں سےصحتیاب ہوتے ہیں تو بھی کمزوری کی وجہ سے ہمارےجسم میں کئی ہفتوں تک جان نہیں ہوتی۔ اور پھر اس کمزوری اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے ہمیں مختلف غذاؤوں اور دواوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ ایسی ہی 5 غذاؤوں کے بارے میں معلومات دیں گے، جو ہر بیماری میں تھکاوٹ اور کمزوری سے نمٹنے میں آپ کی معاون ثابت ہوں گی۔

کیلا:

کیلا ایک ایسا پھل ہے جس میں آئرن اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ آپ کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہنے یا پھر بیماری کے برے اثرات کو قابو میں رکھنے کے لئے بہت مددگار غذا ہے۔

ناریل کا پانی:

کوکونٹ یا ناریل کا پانی پینے میں بھی بہت مزیدار ہوتا ہے اس کے علاوہ اس پانی میں سوڈیئم، پوٹاشئیم، ٹینسس کمپاؤنڈ اور انفلامیٹری اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ آپ کے جسم کو طاقت اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے آپ مختلف بیماریوں کے حملوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

شہد:

خالص شہد میں اینٹی مائیکروبیل اور ڈیکسٹرومیتھارپن جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہد کو قدیم زمانے سے لوگ بطور دوا بھی استعمال کرتے آئے ہیں۔ یہ مرکبات ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں سے پیدا ہونے والے جراثیم اور ان کے دیگر اثرات جلد ازجلد ضائع ہوجاتے ہیں۔

ہرے پتوں والی سبزیاں:

بہت سے لوگ سبزیاں بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہرے پتے والی سبزیوں میں وٹامنز اور منرلز کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ہر بیماری میں آپ کے جسم میں بیماری کے خلاف لڑتے ہیں۔ مگر یاد رہے کہ ایسے افراد جن کے جسم میں کوئی سوزش ہوجائے
چاہے وہ کسی بھی وجہ سے ہو یہ افراد پالک کے استعمال سے اجتناب کریں ۔ سوزش کے علاوہ کے علاوہ باقی تمام بیماریوں اور کمزوری سے بچانے میں ہرے پتوں کی سبزیاں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

مصالحے دار کھانے:

یہ عام بات ہے کہ چٹ پٹے، مصالحے دار اور تیکھے کھانے لوگوں کو بہت پسند آتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ بیماری کے فوراً بعد ہمیں تیکھا کھانا نہیں کھانا چاہئے مگر ۔۔ آپ ہری مرچوں یا لال مرچوں میں بنا ہوا کھانا ضرور کھائیں وہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا مگر جو مرچیں یا مصالحے آپ بازار خرید کر لاتے ہیں ان میں فوڈکلرنگ اور دیگر ایسے اجزاء استعمال ہوتے ہیں لہذا ان کو نہ کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ بیماری کی وجہ سے کمزور جسم کو مزید کمزور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.