کئی سالوں سے اپنے شریک حیات کی تلاش میں سرگرداں کروڑپتی لڑکی نے ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلی



لندن(ویب ڈیسک) 2012ءمیں جینی پارک نامی برطانوی لڑکی اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب اس نے محض 17سال کی عمر میں 10لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 17کروڑ 86لاکھ روپے) کی یورومیلینز (Euromillions)لاٹری جیتی اور کم عمر ترین یورومیلینز وِنر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ تب سے جینی پارک کو شریک حیات کی تلاش میں شدید مشکل کا سامنا

ہے۔ کئی مردوں سے اس نے رشتہ قائم کیا لیکن ہر ایک کے ساتھ چند دن یا چند ہفتے بعد ہی اس کا تعلق ختم ہو جاتا۔ اب اس نے ایک سہیلی کے مشورے پر ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر جوائن کی اور ایک صارف کو ایسی تضحیک کا نشانہ بنا ڈالا کہ پھر معافی مانگتے ہی بنی۔میل آن لائن کے مطابق جینی کو اس کی سہیلی جیلیان نے مشورہ دیا کہ وہ جیون ساتھی کی تلاش کے لیے ’ٹنڈر‘ جوائن کر لے۔ اس کے ایپلی کیشن جوائن کرنے پر جیلیان نے اسے ایک مرد کے ٹنڈر پروفائل کا لنک بھیجا جسے دیکھنے کے بعد جینی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ”اس پروفائل سے زیادہ بری چیز میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میری سہیلی نے مجھے دھوکا دیا۔“ اس ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراس نے اس مرد سے معافی مانگتے ہوئے اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ ”اگر آپ نے میری پہلی ٹویٹ دیکھ لی ہے تو میں آپ سے معافی مانگتی ہوں اور آپ کے پروفائل کو میں نے لائیک بھی کر دیا ہے۔ مجھے ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔“رپورٹ کے مطابق 24سالہ جینی پارک نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیے ایک ویب سائٹ

Boyfriendvacancy.co.uk بھی بنا رکھی ہے جس پر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے خواہش مند مرد اس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ بنانے کے 24گھنٹے کے اندر 10ہزار سے زائد مردوں نے اس کے ذریعے جینی سے رابطہ کیا اور اب یہ تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے، لیکن جینی اب بھی سنگل ہے اور جیون ساتھی کی متلاشی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سا نحہ سا ہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved