شوہر کا بیوی منانے کا انوکھا انداز



ٹیکساس (نیوزڈیسک) :ٹیکساس کے رہائیشی نے بیوی کو منانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔شہری نے اپنی بیوی کا اعتماد بحال کرنے کے لیے چھاتی پر مستقل طور پر معافی نامہ لکھوا لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیٹو بنوانا کافی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے لیکن ایک دھوکے باز شخص نے اپنی شادی بچانے کے لیے یہی تکلیف سہنے کا سوچا۔ بیوی کو دھوکا دینے والے اس

شخص نے اپنے سینے اور پیٹ پر اپنے اعترافی بیان کو ٹیٹو کی شکل دے دی۔ گرائمر کی غلطیوں سے بھرپور اس ٹیٹو کی تصویریں انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتاہا گیا ہے کہ ایک شخص جس کا نام جوز ایل ٹوریس اورتعق غالباً ہیوسٹن سے ہےاس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو انوکھے طریقے سے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کا ثبوت دیا۔ جوز نے اپنے اعترافی بیان کو سینے پر ٹیٹو کی شکل دے دی۔ اس اعترافی بیان میں جوز نے پہلے بتایا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اس ٹیٹو کو بنوا رہا ہے۔ اس کے بعد اس شخص نے لکھا کہ اس ٹیٹو کا مقصد بیوی کے اعتماد کو واپس پانا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں اس شخص نے خود کو جھوٹا، دھوکے بازاور سازشی قرار دیا ہے۔ جوز کے اعترافی بیان، جسے اب سالوں اس کی جلد پر لکھے رہنا ہے، میں گرائمر اور ہجے کی بہت سی غلطیاں ہیں۔ اس ٹیٹو کی تصویر Tattoos by Jorge نامی ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی تھی۔ جلد ہی یہ تصویر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے ٹیٹو آرٹسٹ کی توجہ ہجے کی غلطیوں کی طرف دلائی۔ ٹیٹو آرٹسٹ نے وضاحت پیش کی کہ انگریزی ان کی مادری زبان نہیں، وہ تو

اپنے گاہکوں کو کہتے ہیں کہ جو الفاظ لکھنے ہیں، انہیں دوبارہ چیک کر لیں۔ ٹیٹو آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے جوز سے دوبار پوچھا تھا کہ کیا وہ اس ٹیٹو کو بنوانا چاہتے ہیں، جوز کے حامی بھرنے پر ہی یہ ٹیٹو بنایا گیا تھا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے کے بعد یہ ٹیٹو ریڈٹ اور ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved