دنیا کی چھت ’’پامیر ہائی وے‘‘ مشکل ترین گزرگاہ



دوشنبہ: (نیوزڈیسک) کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان واقع پامیر ہائی وے کا شمار دنیا کی سب سے مشکل گزرگاہوں میں ہوتا ہے جس کا سفر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے نے دستاویز فلم بنانے کیلئے پامیر ہائی وے پر سفر کیا جسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کئی ایسی چوٹیاں ہیں جن کی بلندی 7

ہزار میٹر یعنی 23 ہزار فٹ ہے۔ کرغزستان کے شہر اوش سے تاجکستان کے شہر دوشنبہ تک 12 سو کلومیٹر طویل سڑک ویران دشت، بلند و بالا صحرا، برف سے ڈھکی چوٹیوں اور چار ہزار میٹر سے بلند دروں سے بھری پڑی ہے اور بڑی تعداد میں برفانی چیتوں اور مارکوپولو شیپ جیسے نایاب جانور موجود ہیں۔ یہ علاقہ زلزلوں کی بھی آماجگاہ ہے جس کے باعث یہاں کے پہاڑی سلسلے غیر مستحکم ہیں اور مٹی کے تودے گرنا روزمرہ کا معمول ہے۔ یہ سڑک 19ویں صدی کے وسط میں روسیوں نے اس وقت تعمیر کی تھی جب برطانوی اور روسی سلطنتوں کے درمیان وسطی ایشیا پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے ’’گریٹ گیم‘‘ اپنے عروج پر تھی۔ اسی سڑک سے شاہراہِ ریشم کا ایک حصہ بھی گزرتا ہے اور آپ اب بھی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر قدیم قلعوں کے کھنڈر دیکھ سکتے ہیں جنہیں تجارتی گزرگاہ کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ سڑک کا بڑا حصہ اس علاقے سے گزرتا ہے جسے واخان کی پٹی کہا جاتا ہے، سڑک خاصی دور تک افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع تند و تیز دریائے پنج کے ساتھ ساتھ سفر کرتی ہے۔ بعض اوقات سڑک تنگ موڑوں اور خطرناک

کھائیوں سے گزرتے گزرتے دریا کے چوڑے اور ریتلے ساحل میں داخل ہو جاتی ہے جہاں گاڑی کے پہیوں اور دریا کے پانی کے درمیان چند انچ کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔ یہاں چوٹیوں کے نام دلچسپ ہیں، جیسے ایک چوٹی کا نام “اکیڈمی آف سائنسز” ہے البتہ سینکڑوں چوٹیاں اور پہاڑ ایسے بھی ہیں جنہیں ابھی تک کوئی نام نہیں دیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved