آسٹریلوی وزیراعظم کے ’جوتوں‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم



کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی اہل خانہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز ’جوتے‘ رہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حال ہی میں سرکاری ویب سائٹ کے لیے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کھنچوائی، لیکن ان کے محکمے نے نہ جانے کیوں اس تصویر میں ان کا ایک جوتا فوٹو شاپ

کردیا اور وہ بھی اس بھونڈے انداز میں کہ سوشل میڈیا پر اسے خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیا، جس پر وزیراعظم کو وضاحت پیش کرنی پڑگئی۔ حکومتی ویب سائٹ کے لیے لی گئی تصویر میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو آرام دہ انداز میں اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے دائیں پاؤں میں فوٹو شاپ کرکے فٹ کیا گیا سفید جوتا نہ بچ پایا، جو دراصل بائیں پاؤں کا جوتا تھا۔ بس پھر کیا تھا، لوگوں کی جانب سے تنقید اور تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے لکھا، ہمارے وزیراعظم نے سرکاری ویب سائٹ کے لیے سفید جوتے اپنے پاؤں میں فوٹوشاپ کیے، ہمارے ٹیکس ڈالرز سخت کام کر رہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنے جوتوں کی اصل تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں ہلکے پھلکے انداز میں لکھا، اپنے محکمے کے نام میرا پیغام: میں نے جوتوں کی چمک بڑھانے کے لیے نہیں کہا تھا، لیکن اگر آپ کو فوٹوشاپ کرنا ہی ہے تو براہ مہربانی میرے پاؤں کے بالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں، پاؤں پر نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے جوتوں کی جانب اشارہ کرتے

ہوئے لکھا، جب بھی میں سوٹ کے علاوہ کچھ پہنتا ہوں تو یہ میرا انتخاب ہوتے ہیں۔ بعدازاں آج صبح ویب سائٹ سے مذکورہ تصویر کو ہٹا کر اس کی جگہ اصل تصویر لگادی گئی۔ وزیراعظم آفس نے فوٹوشاپ شدہ تصویر لگائے جانے کو غلطی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ گرافک ڈیزائن ٹیم کے ایک رکن نے کیا تھا، جو وزیراعظم کے کرسمس کارڈ کے ڈیزائن کے ایک آپشن کے طور پر کیا گیا۔ تاہم ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ گرافک ڈیزائنر نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved