آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کے لیے گردہ فروخت کرنے والا نوجوان معذور ہو گیا



چین (: آج کل کے ڈیجیٹل دور میں نت نئے موبائل فونز اور گیجٹس خریدنا نوجوان نسل کا شیوہ بن گیا ہے اور جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نت نئے اور مہنگے گیجٹس نہیں خرید سکتے وہ یا تو پیسے جمع کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں یا پھر کوئی شارٹ کٹ اپناتے ہیں۔ ایسے ہی شارٹ کٹ اپنانے کے چکر میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک نوجوان نے آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کے لیے اپنا گردہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیا لیکن خود زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ژیاؤ وینگ نامی چینی نوجوان نے اپنا گردہ 2011ء میں نکلوایا تھا، اُس وقت اس نوجوان کی عمر17 برس تھی۔ 2011ء میں جب آئی فون فور ریلیز ہوا تو ژیاؤ وینگ کے دل میں اسے خریدنے کی خواہش پیدا ہوئی لیکن جیب نے اجازت نہ دی۔
اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے چینی نوجوان نے بلیک مارکیٹ میں اپنا گردہ فروخت کر دیا ۔ تب سے لے کر اب تک چینی نوجوان آٹھ برس سے گردے کا مریض ہے اور مسلسل ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کروارہا ہے۔

آئی فون دنیا کے مہنگے ترین فونز میں سے ایک فون ہے۔ 2011ء میں آئی فون فور لانچ ہوا تو اس کی شہرت کی وجہ سے کئی افراد نے اس مہنگے فون کوخریدا۔لیکن افسوس کہ اسٹیٹس کی علامت کہلائے جانے والا آئی فون اسکول کے ایک غریب طالب علم ژیاؤ وینگ کی پہنچ سے باہر تھا لیکن آئی فون خریدنے کی خواہش نے اسے گردہ بیچنے پر مجبور کر دیا ۔ چینی نوجوان نے انسانی اعضا کے ایک اسمگلر کے ہاتھوں 3200 ڈالر کے عوض اپنا صحت مند گردہ فروخت کردیا جس کے بعد سے ہی ژیاؤ وینگ نامی چینی نوجوان کی زندگی کا بُرا دور شروع ہوا۔
ژیاؤ وینگ کو کہا گیا تھا کہ ایک گردے پر زندہ رہ سکتا ہے لیکن گردہ فروش اسمگلر ژیاؤ وینگ کو جہاں لے کر گئے ، چونکہ وہ غیرقانونی آپریشن تھیٹر تھا لہٰذا وہاں صفائی کا کوئی خاص انتظام نہ تھا ، وہاں کے آلات استعمال کرنے کی وجہ سے نوجوان کے زخم میں انفیکشن ہوگیا ۔ ژیاؤ وینگ نے یہ بات اپنے اہل خانہ سے چھُپائی لیکن کچھ عرصہ کے بعد اس کی گرتی ہوئی صحت نے اس کا یہ راز سب کے سامنے افشاں کر دیا۔
زخم سے پیدا ہونے والا انفیکشن پھیل کر اس کے دوسرے گردے کو بھی متاثر کر گیا۔ اور اب ژیاؤ وینگ مستقل ڈائلیسِس کا محتاج ہوچکا ہے۔ اور کمزوری کی وجہ سے وہ بستر سے اُٹھ بھی نہیں سکتا۔ دوسری جانب ژیاؤ وینگ کے والدین نے گردے فروخت کرنے میں معاون مڈل مین کو تلاش کرکے اس پر مقدمہ درج کروادیا جس نے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہرجانے کے طور پر دیئے اور یہ رقم اب ژیاؤ وینگ کے علاج پر خرچ کی جا رہی ہے۔
اس خبر کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور نوجوانوں کو نصیحت کی جا رہی ہے کہ گیجٹس اور مہنگے ترین موبائل فونز خریدنے کے لیے اپنے اعضا کو فروخت نہ کریں ، کیونکہ اس سے زندگی میں بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے جس کی زندہ مثال ژیاؤ وینگ کی شکل میں سب کے سامنے ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved