نپولین بونا پارٹ کے روس سے لوٹے گمشدہ خزانے کی کھوج



پیرس: (نیوزڈیسک) یہ افواہ مسلسل 200 برس سے گردش میں ہے کہ نپولین بونا پارٹ کی شکست خوردہ فوج ماسکو سے فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ 80 ٹن سونا اور دوسری قیمتی چیزیں لے گئی تھی۔ روس میں یہ قصہ مشہور ہے کہ فرانسیسی شہنشاہ 1812 میں ماسکو سے پسپا ہوتے ہوئے اپنے ساتھ ایک خزانہ بھی لے گیا تھا، اس خزانے کی تلاش میں بہت

سے لوگ سرگرداں رہے ہیں تاہم اب ایک روسی تاریخ دان نے اس کے بارے میں ایک نئی تھیوری پیش کی ہے اور وہ یہ کہ نپولین بوناپارٹ نے مبینہ طور پر جو سونے سے بھری بوگیاں چرائی تھیں وہ اس مقام پر موجود نہیں جہاں انہیں تلاش کیا جاتا رہا ہے۔ تاریخ دان ویاچیسلاف ریزکوف کہتے ہیں کہ خزانہ ڈھونڈنے والوں کو اپنی توجہ ردنیا نامی شہر پر مرکوز کرنی چاہیے جو کہ بیلاروس کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ فرانس واپسی کے سفر کے دوران جب حالات موافق نہ رہے اور مشکلات بڑھیں تو نپولین بوناپارٹ نے یہ مال و متاع زمین میں دبا دیا تھا۔ نپولین کی فوج کے ایک افسر فلپ ڈے سیگر نے انکشاف کیا تھا کہ خزانے کو سمولنسک خطے میں واقع سملیوو جھیل میں ڈبو دیا گیا تھا۔ ویاچیسلاف ریزکوف کی تھیوری نئے سال میں روس کے سرکاری میڈیا کی زینت بنی اور اس کی ایک وجہ اس مہم کے دوران پیش آنے والے واقعات کو رنگین طرز بیان میں پیش کیا جانا بھی تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved