کینیڈا کے گاؤں میں درجنوں دریائی بچھڑے گھس آئے



وینکوور: (نیوزڈیسک) کینیڈا کے ایک گاؤں روڈکٹن بائڈے آرم میں درجنوں دریائی بچھڑوں (سیلز) نے قبضہ کر لیا، دریائی بچھڑوں نے سڑکوں اور دکانوں کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ گاؤں کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کر دی ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ان کی مدد کی جائے۔ کینیڈا کے میرین میمل ریگولیشنز کے مطابق عام

شہریوں کیلئے ممنوع ہے کہ وہ سیلز، وہیل یا پھر دیگر سمندری مخلوق کے قریب جائیں۔ اسی وجہ سے ایک ہزار نفوس کی آبادی والے اس گاؤں میں صورتحال مشکل ہو گئی ہے کیونکہ وہاں پھنسے ہوئے درجنوں دریائی بچھڑوں نے نہ صرف کئی سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے بلکہ کئی دکانوں اور گھروں کے دروازوں کے سامنے بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اب تک دو دریائی بچھڑے گاڑیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں اور اس بات کا خدشہ بھی موجود ہے کہ مسلسل بھوک کی وجہ سے بھی انہیں نقصان ہو سکتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انہیں سست ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، اب وہ تیزی سے حرکت نہیں کرتے، لوگوں کیلئے یہ واقعی تکلیف دہ ہے کہ وہ ان جانوروں کو اس طرح اذیت جھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ یہ سمندری ممالیہ کاٹ بھی لیتے ہیں اس لئے اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کہیں کسی بچے ان کے قریب جائیں اور وہ انہیں نقصان پہنچا دیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved