خاتون نے بعد میں گھر والوں کے اخراجات بچانے کے لیے ابھی سے اپنی تدفین کی تیاری کرتے ہوئے قیمتی تابوت خرید لیا



ایک خاتون نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تدفین کے لیے تابوت خریدنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خاتون کو کوئی بیماری بھی نہیں۔ مکمل طور پر صحت مند یہ خاتون اپنی تدفین کے لیے اپنی مرضی کا تابوت خرید رہی ہیں۔ جنوبی افریقا کی میڈیا کی صنعت سے وابستہ زودوا وانانتو نے انسٹاگرام پر خود کے قیمتی تابوت میں لیٹنے کی تصاویر

شیئر کی ہیں، جس سے اُن کے چاہنے والے اُن کی صحت کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار بھی ہوئے۔ انہوں نے لکھا” موت! معاشرہ موت کے بارے میں بات کرنے سے خوفزدہ ہے۔ ہم سب نے ہی مرنا ہے، اور میں زندہ رہتے ہوئے اپنی مرضی کا تابوت خرید رہی ہوں ۔ اس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار (تقریباً 15 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔“ اگرچہ اُن کا تابوت خریدنے کا فیصلہ کافی عجیب لگتا ہے لیکن انہوں نے اس کی وضاحت بھی کی ہے۔ زودوا وانانتو نے بتایا کہ جب اُن کی ماں کاانتقال ہوا توا نہیں ایک سستے تابوت میں دفنایا گیاتھا، وہ نہیں چاہتیں کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے مرنے کے بعد گھروالوں، خاص طور پر بیٹے کو تدفین کے اخراجات کی جدوجہد کے لیے پریشان نہیں دیکھنا چاہتی، وہ تابوت خرید کر ذہنی سکون بھی چاہتی ہیں۔ زودوا وانانتو کے تابوت خریدنے کے فیصلے کو جہاں کچھ لوگوں نے سراہا ہے وہاں کچھ لوگوں نے اسے بدقسمتی کی علامت بھی قرار دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved