ماں کے زخمی ہونے کا سن کر بیٹا 300 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ایمبولینس سے پہلے گھر پہنچ گیا



ایک شخص نے اپنی زخمی ماں تک پہنچنے کے لیے 4 گھنٹوں میں 300 کلومیٹر کا سفرکیا اور حیرت انگیز طور پر ایمبولینس سے ایک گھنٹہ پہلے ہی گھر پہنچ گیا۔ بی بی سی کے مطابق مارک کلیمنٹ نے اپنی ماں کے گرنے اور اُن کے کولہے ٹوٹنے کا سن کر لندن سے ڈیون تک کا سفر ایک بس، ایک ٹیوب اور دوٹرین بدل کر کیا۔ تاہم جب مارک 200 میل یا

تقریبا ً 320 کلومیٹر کا سفر کر کے اپنی ماں کے گھر پہنچنے تو دس منٹ کے فاصلے پر ایمبولینس سٹیشن سے ایمبولینس نہیں پہنچی تھی۔ ڈیلی میل کے مطابق ایمبولینس سروس کو پہلا فون صبح کے 9 بجے کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ مارک کلیمنٹ کی 77 سالہ ماں مارگریٹ کو طبی امداد حاصل کرنے میں 7 گھنٹے لگے۔ مارک کلیمنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کی ماں ٹھنڈے فرش پر گری ہوئی تھیں اور حرکت نہیں کر سکتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سٹیشن اُن کی ماں کے گھر سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ہے۔ مارک نے ڈیلی میل کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کو حرارت پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ، جو درد کی شدت سے مر جانا چاہتی تھیں۔ اُن کے والد بھی اس صورتحال میں کافی پریشان تھے۔ ساؤتھ ویسٹرن ایمبولینس سروس نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ایمبولینس کی ضرورت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، اسی وجہ سے مریض تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق مریضہ کی جان کو فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔ مارک کلیمنٹ کی ماں کے

کولہوں کا آپریشن اتوار کو ہوا تھا۔ وہ اب صحت یاب ہو رہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved