جوتے سونگھ کر جنسی لطف اٹھانے والے شخص کو 70 جوڑے جوتے چرانے پر گرفتار



ایک درمیانی عمر کے شخص کو 70 جوڑے جوتے چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ شخص جوتے سونگھ کر جنسی لطف اٹھاتا تھا۔
40 سالہ ماکوٹو انڈو کو توچیگی اور سائیتاما ، مشرقی جاپان میں جوتے کے نام سے ہی جانا جاتا ہے ۔ ماکوٹو کو اچھی طرح پہنے ہوئے جوتوں کی بد بو پسند ہے۔ وہ اس سے جنسی حظ

اٹھاتے ہیں۔ماکوٹو نے اعتراف کیا کہ انہیں مردوں یا عورتوں کے جوتوں سے فرق نہیں پڑتا، انہیں کوئی بھی جوتا مل جائے وہ سونگھتے ہیں ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماکوٹو پر کئی چوریوں کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پولیس کو موکوٹو کے گھر کی تلاشی لینے پر بڑی تعداد میں جوتے ملے تھے۔ماکوٹو کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے جون 2017 سے اگست 2018 تک توچیگی اور سائیتاما سے تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے کے 70 جوڑے جوتے چرائے ہیں۔ پولیس نے ماکوٹو کو پچھلے سال ستمبر میں جوتے کی چوریوں کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ جب اُن کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں بڑی تعداد میں جوتے پائے گئے۔ جس کے بعد ماکوٹو نے انکشاف کیا کہ وہ ان بدبو دار جوتوں کو سونگھ کر جنسی لطف لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں جاپان سے ہی تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان ، یوما شینوہارا ، نے بھی اپنی عجیب و غریب عادت کا انکشاف کیا تھا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کے ایک مادہ کاکروچ سے تعلقات تھے، جسے انہوں نے لنڈا کا نام دیا تھا۔ بدقسمتی سے جلد ہی لنڈا کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد یوما شینوہارا نے لنڈا کو کھا لیا۔ یوما شینوہارا کا کہنا ہے کہ لنڈا کی زندگی

کا دورانیہ اتنا ہی تھا لیکن اب وہ اُن کے دل میں رہتی ہے اور ان کے جسم کا حصہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved