خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا کیڑا۔۔۔ویڈیونے ہلچل مچادی ،کمزوردل افرادنہ دیکھیں



ماسکو (ویب ڈیسک) ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا۔ ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ روسی خاتون کی ناک، آنکھ، ماتھے اور ہونٹ پر وقفے وقفے سے پیدا ہونے والے ابھار نے پریشانی میں مبتلا کئے رکھا تھا۔ماہرین طب کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔ بالآخر

خاتون نے ایک ماہر چشم سے رجوع کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ آنکھ پر موجود لکیر کی طرح کا ابھار کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک زندہ طفیلی کیڑا ہے۔خاتون نے بتایا کہ چہرے پر پیدا ہونے والا یہ ابھار اپنا مقام تبدیل کرتا رہتا تھا اس وقت سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جب ایک نواحی علاقے میں قیام کے دوران خاتون کو مچھروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ماہرین طب نے خاتون کی آنکھ سے رینگتے ہوئے ہونٹ پر ٹھہر جانے والے طفیلی کیڑے کو کامیاب آپریشن کر کے نکال دیا۔ یہ ایک لمبے دھاگے کی شکل کا طفیلیا کیچوا (Dirofilaria) تھا۔ جو مچھر سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر اس کیڑے کو انسانی جسم سے نہ نکالا جائے تو یہ دو سال تک انسانی جسم میں زندہ رہ سکتا ہے، تاہم اس قسم کے واقعات نہایت کم ہیں جس سے بچنے کے لیے احتیاط لازمی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved