انشورنس کی رقم کیلئے فراڈ، خاتون نے آرے سے ہاتھ کاٹ لیا



لجو بلجانہ: (نیوزڈیسک) سلووینیا میں پولیس نے ایک خاتون پر دھوکہ دہی سے انشورنس کلیم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہاتھ آرے سے کاٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 21 سالہ ملزمہ اور اس کے ایک رشتے دار کو حراست میں‌ لے لیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ خاتون نے حال ہی میں انشورنس لی ہے اور فراڈ میں خاندان والے ملوث ہیں، اس خاندان کے 4 افراد کو

حراست میں لیا تھا تاہم 2 کو رہا کر دیا گیا۔ خاتون اور اسکے ساتھی پر اگر جرم ثابت ہو گیا تو انھیں 8 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے ہوں گے، پولیس کے مطابق ملزمان نے انشورنس کروائی اور رقم کے حصول کیلئے خاتون کے گھر میں آرے سے ان کا ہاتھ جان بوجھ کر کاٹ دیا۔ ملزمان خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ ہسپتال لے جانے کے بجائے گھر ہی چھوڑ گئے تاکہ اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ معذوری مستقل ہے تاہم حکام نے اس خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ وقت پر برآمد کر لیا اور اسے واپس جوڑ دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved