ڈاکو کی رحم دلی، خاتون کا بینک اکاؤنٹ خالی دیکھ کر لوٹی رقم واپس کردی



بیجنگ: (ویب ڈیسک) ڈکیتی کا یہ انوکھا واقعہ چین میں پیش آیا۔ کیمروں میں یہ سارا سین محفوظ ہونے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی اس رحم دل ڈاکو کی تعریفیں کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک خاتون اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی تھی کہ اچانک ایک ڈاکو جس کے ہاتھ میں خنجر تھا اس کے پیچھے آ کر کھڑا

ہو گیا اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے ڈر کے مارے ساری رقم اس کے حوالے کر دی۔ ڈاکو نے خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا لیکن جب اس نے دیکھا کہ اس کے بینک میں مزید رقم نہیں اور اس کا اکاؤنٹ خالی ہے تو ڈاکو کے دل میں رحم آ گیا اور اس نے مسکرا کر خاتون کو رقم لوٹا دی اور آگے چل دیا۔ اس انوکھے واقعہ کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ لیکن ڈاکو کی جانب سے رحم دلی کا یہ مظاہرہ بھی اسے پولیس کی حراست سے نہیں بچا سکا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved