محکمہ ایکسائز کا کارنامہ، ایک ہی شخص کے نام 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹر کردیں



لاہور (نیوزڈیسک) : محکمہ ایکسائز لاہور نے ایک ہی شخص کے نام پر 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی مجاہد شبیر نے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جس میں کہا گیا کہ پولیس آئے روز گھر پر چھاپے مار کر مجھے ہراساں کررہی ہے ۔میں صرف ایک گاڑی کا مالک ہوں تاہم پولیس یہ الزام لگا کر روزانہ گھر پر

چھاپے ماررہی ہے کہ میرے نام پوری 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹر ہیں۔ ماجد کا کہنا تھا کہ چوری شدہ گاڑیاں بھی میرے نام پررجسٹر کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تکنیکی خرابی سے گاڑیاں ایک ہی شخص کے نام درج ہوگئیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، اب درخواست گزار کو شکایت نہیں ہوگی۔ عدالت نے پولیس شہری مجاہد شبیر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ۔ جس کے بعد لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی نے فریقین کا مؤقف سنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔ یاد رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بھی محکمے میں جدت لانے کے لیے کئی اقدامات کیے۔ پنجاب میں رواں برس ہی گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا سسٹم متعارف کروایا گیا تھا۔ سالانہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی آن لائن سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے فارم آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بُک ختم کرکے محکمہ ایکسائز پنجاب نے اسمارٹ کارڈز بھی متعارف کروائے تھے۔ محکمہ ایکسائز کے اس

فیصلے کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقرر کی گئی جس کے تحت پنجاب کے شہری محض 530 روپے میں اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کے لیے سمارٹ کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوئے۔ یہ سہولت صرف نئی گاڑیوں یا موٹرسائیکل خریدنے والے شہریوں کے لیے ہی نہیں تھی بلکہ شہریوں کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل کرنے کی سہولت موجود تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved