اتوار , جولائی 25 2021
صفحہ اول / دلچسپ و عجیب / بلی کی آواز کا ترجمہ کرنیوالی حیرت انگیز ایپ تیار

بلی کی آواز کا ترجمہ کرنیوالی حیرت انگیز ایپ تیار

بلی ایک بہت پیارا جانور ہے یہی وجہ ہے بہت سارے لوگ بلی کو بہت شوق سے پالتے ہیں۔ لیکن انسان اسکی میاوں میاوں کو نہیں سمجھتا۔مگر نیویارک(این این آئی) کی رپورٹ کے مطابق بلی کی اس میاوں میاوں کی زبان کو سمجھنے کے لیے حال ہی میں امریکی کمپنی ایمازون کے سابقہ انجینئر نے ایک ایسی ایپ بنا لی ہے جو بلی کی آواز کا ترجمہ کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انجینئر نے اس ایپ کو میوٹاک کا نام دیا ہے جب کہ انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جو کہ پالتو بلیوں اور ان کے مالکان کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی۔تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ بلی جب میاوں میاوں کی آواز نکالتی ہے تو اس کی وجہ اس کے تقریبا 9 مختلف ارادے ہوتے ہیں جن کے اظہار کے لیے وہ مختلف انداز سے میاوں میاوں کرتی ہے، ان 9 ارادوں میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ بھوکی ہو ،یا اسے تکلیف ہو رہی ہو وغیرہ وغیرہ۔اس ایپ کو ایپل اور اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد صارف کو ایپ کے ذریعے بلی کی آواز ریکارڈ کرنی ہوگی اور پھر یہ ایپ سے بلی کی آواز کا ترجمہ کرے گی۔

About اردوباز

مزید پڑھیں

پولینڈ میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول قائم

پولینڈ میں دنیا کا سب سے گہرا ترین سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.