29سالہ نوجوان اور خوبصورت خاتون سائنسدان کی پوری دنیا میں دھوم،مگر اس نے ایسا کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے؟اس خبر میں جانیے



کراچی (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک کے دریافت ہونے والے سب سے بڑے بلیک ہول کی تصویر کھینچی جا چکی ہے لیکن یہ تصویر اس قدر بڑی تھی کہ اسے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک کمپیوٹر پر جمع کرنا ممکن نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ تصویر کو کئی ہارڈ ڈسکوں پر محفوظ کرکے امریکا کے شہر بوسٹن اور جرمنی کے شہر بون بھیج دیا گیا

جہاں اسے پراسیس کرکے اس کے مختلف حصوں کو جوڑ کر ایک تصویر بنائی گئی۔ یہ تصویر پراسیس کرنے میں اہم کردار کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان کیتھرین بومن نے ادا کیا جن کے تیار کردہ ایلگورتھم کے ذریعے ہی اس تصویر کو پراسیس کرنا ممکن ہو پایا۔ اس تصویر کے جاری ہونے کے بعد سے کیتھرین کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور وہ ایک مقبول شخصیت بن چکی ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ایلگورتھم کے متعلق انہوں نے صرف اپنے دوستوں کو بتایا تھا۔ 29 سال کی کیتھرین بومن امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سمتھ سونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کی پوسٹ ڈاکٹورل محقق ہیں اور وہ گزشتہ 6 سال سے یعنی جب وہ ایم آئی ٹی میں گریجویشن کر رہی تھیں اس وقت سے اس ایلگورتھم پر کام کر رہی تھیں۔ 8 مختلف ٹیلی اسکوپس کے ذریعے بلیک ہول کی تصویر کھینچنے والی 200 سائنسدانوں کی ٹیم میں کیتھرین بھی شامل تھیں۔ اس ٹیم میں شامل سائنسدانوں کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے تھا، ان میں کچھ ماہرین فلکیات، کچھ انجینئرز اور کچھ ریاضی کے ماہرین تھے۔ یہ جان

کر قارئین حیران رہ جائیں گے کہ بلیک ہول کی تصویر کا سائز 4 پیٹا بائٹس کے مساوی تھا جو تقریباً 40 لاکھ ارب بائٹس بنتے ہیں، اس کیلئے سیکڑوں ہارڈ ڈسکس استعمال کی گئیں جن کا وزن سیکڑوں کلوگرامز تک تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved