دوائوں یا جوتوں سے نکلنے والی یہ پڑیا پھینک دیتےہیں تو آئندہ ایسا کرنےسے قبل اس کے ناقابل یقین فوائد جان لیں



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ چیزوں کو نمی سے محفوظ رکھنے والی پڑیا (سلیکا بیگ) دواؤں، جوتوں یا دیگر اشیاءکے ڈبوں کے اندر ملتی ہے جس کو اکثر افراد بیکار سمجھ کر کوڑے میں پھینک دیتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سلیکا بیگ کتنا فائدہ مند ہے؟درحقیقت ان بیگز کے اندر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانے سے موجود ہوتے ہیں جو اپنے

ارگرد موجود کسی بھی چیز کو خشک کردیتے ہیں۔یہ دانے زہریلے تو نہیں ہوتے مگر ان کو کھانا نقصان دہ ہوتا ہے لہذا بچوں سے دور رکھنا تو ضروری ہے تاہم اس کو دیگر مقاصد کے لیے ضرور استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔یہ پانی میں گر جانے والے موبائل فونز کو بھی بچانے میں مدد دے سکتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بیگز چاول سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے ان بیگز سے بھرے جار میں ڈال دیں تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اگر اس مسئلے کا سامنا ہے تو ایک سلیکا بیگ نمی سے متاثر چینی یا نمک کو برتن میں ڈال کر رکھ دیں، جو کچھ دیر میں نمی کو نچوڑ کر اس مسئلے کو حل کردے گا.اگر تو آپ کے پاس سجاوٹ یا آرائش کا سامان ہے جو کسی خاص موقع پر ہی استعمال ہوتا ہے تو اسے بیگ میں رکھنے کے بعد اس کے ساتھ ایک یا 2 سلیکا بیگ رکھ دیں، وہ نمی سے محفوظ رہیں گے۔ان کو اپنے سفری بیگز کے اندر ڈال دیں تو یہ بیکٹریا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کسی بری بو کو بھی دور کردیتے ہیں۔اس کا ایک اور فائدہ پرانی تصاویر کو محفوظ کرنا ہے، اکثر تصاویر وقت کے ساتھ خراب

ہونے لگتی ہیں تاہم کچھ سلیکا بیگز پرانی تصاویر کے ڈبے میں رکھ دیں تو وہ انہیں تنزلی یا خراب ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔موسم سرما میں اکثر دھند کی وجہ سے ونڈ اسکرین دھندلا جاتی ہے، آپ ونڈ اسکرین کے ساتھ ان بیگز کو رکھ کر آپ اس پر دھند جمنے سے روک سکتے ہیں۔یہ بیگز ریزر بلیڈ کی زندگی بھی بڑھاتے ہیں بس ریزر کو کچھ بیگز کے ساتھ کسی ڈبے میں رکھ دیں تو وہ بلیڈ میں موجود نمی کو چوس لیتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved