پاکستانی شخص نے سوزوکی مہران کو ویگو گاڑی میں تبدیل کر دیا



کراچی : شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے کہا تھا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی شہریوں میں ٹیلنٹ کی کسی طور کمی نہیں ہے۔ پاکستانیوں نے نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر اپنا لوہا منوایا۔ حال ہی میں ایک پاکستانی شہری نے طیارہ بنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تاہم اب ایک اور شہری نے اس وقت سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا جب اس نے اپنی سوزوکی مہران گاڑی کو ویگو گاڑی میں تبدیل کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اس شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں ویگو گاڑی کے مالک نے بتایا کہ اس نے سوزوکی مہران کے 1991ء کے ماڈل کو نمایاں تبدیلیاں کر کے اسے منی ویگو گاڑی میں تبدیل کردیا۔

اس ویڈیو میں مذکورہ شخص نے بونٹ تبدیل کرنے اور گاڑی کا اسٹرکچر تبدیل کرنے سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔ گاڑی کے مالک نے بتایا کہ سوزوکی مہران گاڑی کا بمپر تبدیل نہیں کیا گیا۔

اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے صرف گاڑی کی جسامت بالخصوص گاڑی کے پچھلے حصے میں کافی بڑی اور نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

گاڑی کے دروازوں کا حجم کم کر کے گاڑی کو اندر سے مزید کشادہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ویگو گاڑی کی نقل کرتے ہوئے گاڑی کے پچھلے حصے میں تبدیلی کی گئی اور ٹرنک کو بھی کشادہ کیا گیا۔
جبکہ ٹرنک کے دروازے پر بھی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے ایک لاک لگایا گیا ہے۔ مذکورہ شخص نے گاڑی کی پچھلی نشستوں پر چمڑہ بھی چڑھایا، جبکہ ٹرنک میں چار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس گاڑی کو مہرون رنگ دیا گیا ہے ، منی ویگو میں تبدیل کی گئی یہ سوزوکی مہران اپنی مثال آپ ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔ صارفین نے گاڑی کے مالک کی کوشش اور اس کی محنت کو خوب سراہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved