مصر میں فرعون خفرع کے کاہنوں کے بڑے مقبرے کی دریافت



قاہرہ(این این آئی)مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے الجیزہ میں شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔ الجیزہ قاہرہ کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ ایک زمانے میں یہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فاصلے پر واقع ہوتا تھا۔ لیکن اب یہ قاہرہ شہر کا حصہ بن چکا ہے۔ الجیزہ ہی میں دنیا بھر میں مشہور ’’اھرامات‘‘ اور’’ ابو الھول‘‘پائے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اگست 2018ء کے دوران مصری ماہرین نے کھدائی کا کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے پانچویں خاندان کے 2کاہنوں کی مشترکہ قبر دریافت کی ہے۔ یہ دونوں شاہ خفرع کے عہد میں متعدد عہدوں پر فائز تھے۔ ڈاکٹر مصطفی وزیری نے توجہ دلائی کہ تاریخی کھدائیوں کے علاقے میں متعدد قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ قدیم ترین تاریخی مقبرہ ہے۔ اسکا تعلق پانچویں خاندان کے دور سے ہے۔ یہ خاندان 2500قبل مسیح میں پایا جاتا تھا۔وزیری نے بتایا کہ قبرستان 2فرضی دروازوں پر مشتمل تھا۔ پہلا دروازہ ’’بحنوی کا‘‘ نامی شخص کا ہے۔ اسکا تعلق پانچویں خاندان کے اخری دور سے ہے۔ اس میں بحنوی کا ، اسکی بیوی اور بیٹے کا مجسمہ ملا ہے۔ بحنوی کا ، 7القاب رکھتا تھا۔ اسکا ایک لقب سینیئر جج ، دوسرا لقب شاہ خفرع کے ھرم کے نگراں ، تیسرا لقب پاک کرنے والے کاہن اور چوتھا لقب دیوتا (ماعت) کاہن کا ہے۔ وزیری نے بتایا کہ دوسرے فرضی دروازے کا تعلق ’’نوی‘‘ نامی شخص سے ہے اس کے 5القاب تھے جن میں سے ایک مقدس عدالت کا سینیئر جج اور دوسرا خفرع کے ھرم گروپ کو پاک کرنے والے کاہن کا تھا۔ وزیری نے بتایا کہ تاریخی کھدائیوں کا کام 3برس تک جاری رہیگا۔ توقعات یہ ہیں کہ یہاں نئے قبرستان دریافت ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے نمائندے نے 3قبرستانوں کا دورہ کیا۔ ان میں سے 2میں لکڑی کے کئی رنگین تابوت نظر آئے۔تیسرا مقبرہ گرینائٹ کے پتھروں کا تھا۔ یہ بحنوی کا اور نوی کاہنوں کا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved