ہفتہ , فروری 20 2021
صفحہ اول / دلچسپ و عجیب / جہاز میں ائیر ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟ دلچسپ اور حیران کن وجہ

جہاز میں ائیر ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟ دلچسپ اور حیران کن وجہ

اگر آپ نے کبھی ہوائی سفر کیا ہے تو آپ نے یہ دیکھا ہوگا، جب بھی آپ جہاز کے اندر داخل ہوتے ہیں تو جہاز کا عملہ آپ کو انتہائی گرمجوشی اور خوش اخلاقی سے خوش آمدید کہتا ہے، اور آپ کی نشست تک آپ کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ آپ نے یہ دیکھا ہوگا کہ ہوائی جہاز کے میزبانوں نے اپنے ہاتھ پیچھے باندھے ہوتے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں کچھ پکڑا ہوتا ہے۔ آپ سوچیں رہے ہوں گے کہ شائد کسی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کسی ایمرجنسی کی صورتحال کے لئے کوئی ہتھیار ہو مگر ایسا بلکل نہیں ہے۔

جہاز کے عملے کی جہاں اور بہت سارے کام ہوتے ہیں وہاں ان کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جہاز میں سوار ہونے والے ہر مسافر کو اسکی سیٹ تک رہنمائی کریں اور مسافروں کو گنتی بھی کریں۔

مسافروں سے گفتگو کو جاری رکھنا اور ساتھ ساتھ ان کی گنتی کرنا ایک مُشکل کام ہے جس میں غلطی کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے اس لئے ائیرہوسٹس ایک کاؤنٹر اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں اور ہاتھ کو پیچھے باندھ کر جہاں آپ سے بات کر رہی ہوتی ہیں یا آپ کی رہنمائی کرتی ہیں وہیں
ساتھ ساتھ مہارت سے آپ کی گنتی بھی کر رہی ہوتی ہیں۔ آئندہ جب بھی آپکو جہاز کے سفر کا موقع ملے تو آپ ان سے ملیں اور دیکھیں کہ کیا ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہیں اور اگر جواب ہان میں ہے تو جان جائیے گا آپ کی گنتی ہو رہی ہے۔

About اردوباز

مزید پڑھیں

بلی کی آواز کا ترجمہ کرنیوالی حیرت انگیز ایپ تیار

بلی ایک بہت پیارا جانور ہے یہی وجہ ہے بہت سارے لوگ بلی کو بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.