والد کو موبائل گم کرنے پر بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑ گیا



لاہور :لاہور میں بیٹے نے معمولی سی بات پر اپنے حقیقی والد کو موت کی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق عدم برداشت اب اس معاشرے کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کبھی کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے تو کبھی عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

کچھ عرصے میں ایسے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس میں غربت کی وجہ سے والدین اپنے ہی بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں لیکن ایسا ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس میں بیٹے نے والد کو غصہ کرنے پر قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت میں گذشتہ شب پیش آیا۔مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔انتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ والد کو ایک موبائل فون گم کرنے پر اپنے بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑ گیا۔سترہ سالہ نوجوان نے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خالد نامی شہری نے اپنے حقیقی بیٹے ساجد کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر کوئی وزنی چیز والد کو دے ماری سے وہ وہ ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئے۔
مقتول خالد کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بیوی کی ایک فرمائش نے شوہر کو جلاد بنا دیا تھا، گھر میں راشن لانے کا دیر سے بتانے پر شوہر جنونی ہو گیا، لڑائی کے دوران جب بیوی نے “بچاؤ بچاؤ” کی آوازیں لگائی تو غصے میں آکر بیوی کی گردن پر چھری پھیر دی، اپنی جان بچانے کے لیے اپنے ہی کم سن بچوں کی گردنیں بھی کاٹ دی تھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved