نو سربازوں نے معمولی بلب 9 لاکھ روپے کا بیچ دیا

یہ اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ ہے جو کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا نو سربازوں نے ایک  مقامی تاجر کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بریلی شہر میں رہنے والے ایک تاجر نتیش ملہوترا کے دوست کو نوسربازوں کی کال آئی ۔  ان نوسربازوں نے کال کر کے کہا کہ ان کے پاس ایک ایسا جادوئی بلب ہے جو سونا، چاندی اور  ایسی دیگر قیمتی اشیا  کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اس دوست نے  پہلے سے لاک ڈاؤن سے پریشان تاجر نتیش ملہوترا کو اس بارے میں بتایا تو اس نے یہ "طلسماتی” بلب نو سربازوں سے 9 لاکھ روپے میں خرید لیا۔

بریلی کے تاجر نتیش ملہوترا  نے جب یہ بلب اپنے گھر میں لگایا تو روشنی تو بہت ہوئی لیکن دھن دولت کی چمک نظر نہ آئی جس پر اس نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 نوسربازوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.