نیا فون نہ دلانے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ رسید کردیئے، ہر کو ئی دیکھتا رہ گیا



بیجنگ: چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو چینی وینلٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کے پاداش میں لڑکی نے اسے50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کئے۔چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب

واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 50 تھپڑ مارے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا۔ اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جاسکتےلیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 50 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔اس دوران لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی اس کے بعد لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved